عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سہولتیں پہنچانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،گورنر پنجاب

پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنچا رہی ہے،گوجرخان میں صحت، تعلیم، صاف پانی، سڑکوں کے جال بچھانے پر ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں،چوہدری محمد سرور کی ایک ملاقات میں گفتگو

جمعرات 26 اگست 2021 23:52

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سہولتیں پہنچانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنچا رہی ہے، گوجرخان میں صحت، تعلیم، صاف پانی، سڑکوں کے جال بچھانے پر ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد عظیم صدر پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان اور پاکستان و برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا آف جبر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، اس پر موقع پر راجہ یاسر سرفراز ہمایوں صوبائی وزیر تعلیم بھی موجود تھے، چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ گوجرخان میں یونیورسٹی اولین ترین منصوبہ ہے،10 کے قریب مزید سکولز کی اپ گریڈ یشن، جبر اسلام پورہ میں گرلز کالج اور سب ہیلتھ سنٹر جبر پنڈوری کو BHU کا درجہ دینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب نے سنجیدگی ظاہر کی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے وزیراعلی سیکریٹریٹ سے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات و سمری ارسال کی جارہی ہے، چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ گوجرخان کے لئے 2عدد فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے لئے جلد گوجرخان آ رہا ہوں جہاں مزید منصوبہ جات کی خوشخبری عوام کو دوں گا، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد عظیم اور سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور راجہ یاسر سرفراز ہمایوں صوبائی وزیرتعلیم ہائیر ایجوکیشن کی ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

گوجر خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments