ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا گوخر خان کریانہ سٹورزکا وزٹ ، ویب پورٹل کے متعلق آگاہی دی

گوجرخان آٹا گھی تیل اور دالوں پر سبسڈی دی جائے گی،گوجرخان اس پروگرام سے دوکروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، ثانیہ نشتر

ہفتہ 13 نومبر 2021 16:30

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا گوخر خان کریانہ سٹورزکا وزٹ ، ویب پورٹل کے متعلق آگاہی دی
گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گوجرخان مندرہ کریانہ سٹورز پر وزٹ کیا اور ویب پورٹل کے متعلق آگاہی دی۔

(جاری ہے)

ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس راشن پورٹل ویب کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کی آگاہی کے لئے دوکانداروں کو معلومات دی جا رہی ہیں کہ ویب پورٹل کو استعمال کیسے کیا جائے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق دوکروڑ خاندانوں کو ریلیف دیا جائے گا آٹا ، گھی ، تیل اور دالوں پر سبسڈی دی جائے گی آٹا پر 22 روپے گھی پر 105 روپے اور دال پر 55 روپے سبسڈی دی جائے گی نیشنل بینک کا عملہ دوکانداروں کے پاس جاکر رجسٹریشن کروا رہا ہے کوشش جاری ہے کہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف دیا جائے

گوجر خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments