گوجر خان‘ جی ٹی روڈ پر کھڑے ٹریلر کو ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی‘ تین افراد جاں بحق

زخمی شخص کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل ‘لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

منگل 22 جنوری 2019 15:21

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سرور شہید نشان حیدر کالج کے سامنے جی ٹی روڈ پر کھڑے 22 ویلر ٹریلر کو لاھور کی جانب سے آنے والے مژدا ٹرک کے پیچھے سے ٹکر جس کے نتیجے میں 3 افراد جاںبحق ایک زخمی ، زخمی شخص کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مرنے والوں میں دو سگے بھائی، تفصیلات کے مطان منگل کی صبح سویرے تقریباً 5/ 6 بجے کے درمیان لاھور کی جانب سے آنے والا مزدا ٹرک سرور شہید نشان حیدر کالج کے سامنے جی ٹی روڈ پر کھڑے 22 ویلر ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مزدا میں سوار تین افراد جاںبحق اور ایک شخص شدید زخمی ھو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122 کا عملہ فورًا حادثے والی جگہ پہنچ گیا جنہوں نے جاںبحق ہونے والے افراد کے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا اور زخمی شخص کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا حادثہ کی شدت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ھے کہ مرنے والے افراد ٹرک کی ٹریلر سے ٹکر لگنے سے ٹرک میں برٴْی طرح پھنس گئی جن کو ریسکیو1122 کے عملہ نے ٹرک کی باڈی کاٹ کر نکالا مرنے والے افراد کی ہونے والوں کی شناخت عمران ولد فرزند علی عمر 24 سال سکنہ گآں بصیر پور ضلع قصور ، رشید ولد فرزند عمر 35 سال سکنہ گائوں بصیر پور ضلع قصور ،آصف شہزاد ولد و محمد اکرم عمر 29 سال سکنہ چک 8 تحصیل چونیاں ضلع قصور اور زخمی ہونے والے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی حادثہ میں مرنے والوں میں رشید اور عمران آپس میں سگے بھائی ہیں -

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں