پو لیس تشدد سے جا ں بحق ہو نے والے الیاس بٹ قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کا معاملہ

ذرائع کے مطابق پولیس کے مبینہ بہیمانہ تشدد سے متعلق اس کیس میں کچھ گرفتاریاں ہو چکی ہیں اس مقدمے میں معطل ایس ایچ او محمد الیاس گجر، معطل سب انسپکٹر حسنین شاہ نا مزد ہیں جبکہ معطل اہلکار ہیڈ کانسٹیبل ضمیر حسین،کانسٹیبل مختار حسین،کانسٹیبل فیضان،کانسٹیبل حنان سفیر،کانسٹیبل محمد شعیب،اور کانسٹیبل محمد علی بھی پولیس کو مطلوب ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 17 اگست 2019 15:50

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) سی پی اوفیصل را ناکی ہدایت پر ایس پی صدر رائے مظہر پو لیس تشدد سے جا ں بحق ہو نے والے الیاس بٹ قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے آج شام تھانہ گو جر خان پہنچ گئے اور ذرائع کے مطابق کچھ گرفتاریاں ہو چکی ہیں جنہیں صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے.۔ سی پی او نے ایس پی کو جمعہ کی رات تک ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

اس انتہائی اہم کیس کے ملزمان میں معطل ایس ایچ او محمد الیاس گجر، معطل سب انسپکٹر حسنین شاہ نا مزد ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ضمیر حسین،کانسٹیبل مختار حسین،کانسٹیبل فیضان،کانسٹیبل حنان سفیر،کانسٹیبل محمد شعیب،اور کانسٹیبل محمد علی بھی پو لیس کو مطلوب ہیں جنہیں معطل کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پو لیس اہلکار مقتول الیاس کی گرفتاری سے لیکر اسکی موت تک حسنین شاہ کی ٹیم کا حصہ رہے اور اس پر جسمانی تشدد کے ذمہ دار ہیں ۔

دریں اثنا مقتول کی ایک آ ڈیو ریکارڈنگ وائرل ہو ئی ہے جس میں وہ شدید زخمی حالت میں اپنے بھائی کو فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میرے اندر شدید زخم ہیں۔ تم فو ری تھانہ گو جر خان پہنچو میں کسی سے فون لیکر تمہیں کال کر رہا ہوں پھر بھائی سے پو چھتا ہے کہ تم کتنی دیر تک پہنچ رہے ہو۔ یہ آڈیو ریکارڈنگ آئی جی پنجاب کی اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی کو بھی پیش کی گئی اور انکوائری افسر ایس ایچ او صدر بیرونی اشتیاق چیمہ شامل کے پاس موجود ہے ۔

قبل ازیں موت کے بعد ہسپتال میں مقتول کی موت کے بعد کی تصاویر بھی وائرل ہو چکی ہیں جس میں اسکے جسم کے ایک ایک حصہ پر سخت ترین تشدد کیا گیا ہے اور جسمانی تشدد کے لیے مختلف آ لات بھی استعمال کئے گئے۔ یاد رہے کہ مقتول الیاس پر کوئی چارج نہیں تھا اور اسکے بغیر گرفتاری ڈالے غیر قانو نی طور پر 17روز تک پہلے حسنین شاہ کے نجی ٹارچر سیل میں اور پھر تھا نہ گو جر خان میں رکھا گیا۔اور تشدد کے باعث وہ چل بسا اور پو لیس نے اسکی نعش نواحی قصبہ میں پھینک کر اسے لا وارث دفنانے کی کو شش کی۔اس کیس میں ہفتہ کا دن اہم ہے اور عین ممکن ہے کہ جس حوالات میں ان پولیس افسران و عملہ نے غیر قانونی طور پر الیاس کو بند رکھا تھا. اس میں خود بند ہوں اور زمین پر بیٹھے ہوں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں