تحریک فکراسلام پاکستان کا سالانہ یوم تاسیس‘ علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

تحریک فکر اسلام پاکستان کے پیغام کو اب گھر گھر پہنچانے کیلئے مئوثر انداز میں ممبرسازی کاعمل شروع کیاجائے گا‘مقررین

منگل 22 ستمبر 2020 17:04

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) دربارحسینی فیض رساں بھنگالی شریف کی نمائندہ مذہبی وفلاحی تنظیم تحریک فکراسلام پاکستان کا سالانہ یوم تاسیس اتوار کی شب دربار بھنگالی شریف میں منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تحریک فکراسلام پاکستان کے کارکنان ملک کیطول وعرض سے جوق درجوق جلوسوں کی شکل میں شامل ہوئے ۔

سجادہ نشین پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے خصوصی شرکت کی چئیرمین تحریک فکراسلام پاکستان صاحبزادہ پیرسید محمد مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے خصوصی خطاب کیا انہوں نے ملکی سلامتی اور اولیاء اللہ کے کردار پر روشنی ڈالی پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت ملک کو درپیش فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے کیلیے تمام مکاتب فکر کیجیدعلماء کرام پرمشتمل ایک علماء ایڈوائزری بورڈتشکیل دے تونسہ شریف کو محکمہ اوقاف کے تحت کرنیکی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی انتقامی کاروائی اور نوٹیفکیشن واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تحریک فکر اسلام پاکستان کے پیغام کو اب گھر گھر پہنچانے کیلئے مئوثر انداز میں ممبرسازی کاعمل شروع کیاجائے گا اس موقع پر سربراہ آل پاکستان تاجک برادری سردار افضل تاجک نے تحریک فکر اسلام پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور بلوچستان میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اسلام اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا گیا۔ آخر میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی رحمتہ اللہ علیہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں