حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مصنوعی طریقے استعمال کر کے فروٹ فروشوں اور چھوٹے کاروباری طبقہ کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو ترک کرے‘حاجی عبدالوحید

جمعرات 8 اپریل 2021 14:47

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) صدر فروٹ فروش یونین گوجر خان حاجی عبدالوحید اور جنرل سیکرٹری عقل خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مصنوعی طریقے استعمال کر کے فروٹ فروشوں اور چھوٹے کاروباری طبقہ کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو ترک کرے بند کمروں میں بیٹھ کر زمینی حقائق کو پس پشت ڈال کرفروٹ کے نرخ مقرر کرنے سے اجتناب کرے ایسی پالیسیوں سے عوام کو بیوقوف توبنایا جا سکتا ہے عملی طور پر عوام کا کوئی فائدہ نہ ہو گا حکومت فروٹ منڈیوں سے کم نرخوں پر فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنا? بصورت دیگر فروٹ فروش یونین مرکزی مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے قائدین کی مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل طے کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فروٹ فروش یونین گوجرخان کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حاجی عبدالوحید اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ فروٹ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے حکومت نے عجیب و غریب فارمولے سے طے کرتی ہے 100روپے کی چیز خرید کر 80 روپے میں کیسے فروخت کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا انتظامیہ کو خبردار کیا کہ دوکاندارں کو جرمانہ اور سزا کی دھمکیاں دے کر انہیں ہراساں کرنے کی پالیسی کو ترک کیاجا? تاجروں کی باہمی مشاورت سے ریٹ لسٹ مرتب کی جائے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں