گوجر خان‘ پانچ روز کے دوران موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں نواحی گاؤں جنڈ نجار کے تین نوجوان جان کی بازی ہارگئے

جمعہ 4 جون 2021 13:00

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2021ء) جی ٹی روڈ پر گزشتہ پانچ روز کے دوران موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میں نواحی گاؤں جنڈ نجار کے تین نوجوان جان کی بازی ہارگئے ان افسوسناک حادثات پر پورے علاقہ کی فضا غم سے سوگوار ہو گء موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کا پہلا واقعہ جی ٹی روڈ نیوبہگام اٹک پٹرول پمپ کیقریب ہوا جس میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے بلدیہ گوجر خان ٹیکس برانچ میں تعینات قاضی عمیر جانبحق ہوگئے قاضی عمیر جنڈنجار ڈھوک آباد فیض آباد کے رہائشی تھے صبح موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر آتے ہوئے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ان کے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے دوسرا افسوسناک واقعہ دو دن پہلے گوجرخان جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس میں ایک جوان عدنان فانی ولد محمد بشیر جن کا تعلق گاؤں جنڈ نجار سے تھا گوجرخان سے موٹر سائیکل اپنے گاؤں واپس جارہا تھا جونہی ڈھاکہ سویٹ نزد تاج محل ہوٹل کے سامنے پہنچا تو کچھ لوگ فائٹر کیبل کھینچ رہے تھے جو سیدھی اسکے میں گلے میں آکر لگی اور وہ نیچے گر گیا پیچھے سے ایک کیری ڈبہ بھی اس کے اوپر چڑھ گیا جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے اللہ کو پیارا ھو گیا جبکہ موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کا تیسرا واقعہ گزشتہ شب جی ٹی روڈ ہیلیاں کے مقام پر ہوا دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے کے نتیجے میں گلیانہ موڑ کا رہائشی جس کا آبائی گاؤں جنڈ نجار ہے 28 سالہ نوجوان رنگساز چوہدری مدثر جاوید ولد محمد جاوید جانبحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جانبحق و شدید زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں سے شدید زخمی نوجوان کو راولینڈی ریفر کر دیا گیا پانچ روز میں ایک ہی علاقہ کے تین نوجوانوں کی موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی نوجوانوں کی موت سارے علاقے کی فضا کو سوگوار کر گئی-

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں