گوجر خان شہر میں ڈکیتوں چوروں کا راج ‘پولیس پر سے عوام کا اعتماد اٹھنے لگا

گزشتہ دو تین ہفتوں میں کوئی دن ایسا نہیں گذرا جس میں چوری ڈکیتی،یا موٹر سائیکل ،کار چوری کی واردات نہ ہوئی ہو

بدھ 25 اگست 2021 12:51

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) شہر میں ڈکیتوں چوروں کا راج صبح دوپہر اور رات جب ان کا جی چاہتا ہے شہریوں میں خوف ہراس اور عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس پر اعتماد اٹھتا نظر آرہا ہے گزشتہ دو تین ہفتوں میں کوئی دن ایسا نہیں گذرا جس میں چوری ڈکیتی،یا موٹر سائیکل ،کار چوری واردات نہ ہوئی ہو۔

(جاری ہے)

کسی راہ چلتے ہوئے شخص سے موبائیل فون اور نقدی چھین لیتے ہیں گھروں کے باہر کھڑی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو چوری کر لیا جاتا ہے اور کبھی سر عام گاڑی چھیننے اور گاڑی مالک پر سیدھے فائر کر دیئے جاتے ہیں کبھی موٹر سائیکل کے مالک کے سامنے موٹر سائیکل لے جاتے ہیں جب جی کرتا ہے گھروں میں داخل ہو کر مکینوں سے بھاری رقم،طلائی زیوارات اور قیمتی اشیائ لوٹ لیں جاتی ہیں چوریوں ڈکیتیوں اور موبائیل فون چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے لیکن ابھی تک پولیس تھانہ گوجرخان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سماج دشمن عناصر کو سراخ نہیں لگا سکے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس تمام صورتحال کو تواتر سے اجاگر بھی کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی اس نااہلی پر اعلیٰ حکام کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے شہری اس ساری صورتحال پر سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب انعام غنی، آر پی او راولپنڈی ڈویڑن عمران احمر سے اپیل کی ہے کہ شہر اور گردونواح میں روز بروز بغیر وقفہ سے ہونے والی ان سنگین وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیں تاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں