گوجر خان‘تین دن وقفے کے بعد شہر میں ڈکیتوں‘ چوروں نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہو لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا

جمعہ 3 ستمبر 2021 14:41

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) تین دن وقفے کے بعد شہر میں ڈکیتوں چوروں نے دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہو لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے کیونکہ انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں گزشتہ روز دن کے وقت ڈی ایس پی دفتر کے پاس اسد شیخ ایڈووکیٹ سے گن پوائنٹ پر 38000 روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ڈکیتی کی دوسری واردات رات کو طارق نامی تاجر کے ساتھ ہوئی جب وہ اپنے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے لیے گیا تو تین نامعلوم افراد نے اس سے کو تشدد کا نشانہ بنایا 7000روپے نقد اور موبائیل فون چھین کر فرار ہو گئے صبح دوپہر اور رات جب ان کا جی چاہتا ہے شہریوں میں خوف ہراس اور عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس پر اعتماد اٹھتا نظر آرہا ہے گزشتہ دو تین ہفتوں میں کوئی دن ایسا نہیں گذرا جس میں چوری ڈکیتی،یا موٹر سائیکل ،کار چوری واردات نہ ہوئی ہو۔

(جاری ہے)

کسی راہ چلتے ہوئے شخص سے موبائیل فون اور نقدی چھین لیتے ہیں گھروں کے باہر کھڑی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو چوری کر لیا جاتا ہے اور کبھی سر عام گاڑی چھیننے اور گاڑی مالک پر سیدھے فائر کر دیئے جاتے ہیں کبھی موٹر سائیکل کے مالک کے سامنے موٹر سائیکل لے جاتے ہیں جب جی کرتا ہے گھروں میں داخل ہو کر وہاں کے مکینوں سے بھاری رقم،طلائی زیوارات اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں جاتی ہیں چوریوں ڈکیتیوں اور موبائیل فون چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے لیکن ابھی تک پولیس تھانہ گوجرخان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سماج دشمن عناصر کا سوراخ نہیں لگا سکے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس تمام صورتحال کو تواتر سے اجاگر بھی کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کی اس نااہلی پر اعلیٰ حکام کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے چوری ڈکیتی کی لگاتار ہونے والی وارداتوں میں دو تین روز کے لیے چھٹی کی گئی لیکن اب دوبارہ تین دن کے بعد ایک ہی روز میں وکیل اور تاجر کو لوٹ لیا گیا شہری اس ساری صورتحال سے سخت عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب انعام غنی، آر پی او راولپنڈی ڈویڑن عمران احمر اور سی پی او احسن یونس سے اپیل کی ہے کہ شہر اور گردونواح میں روز بروز بغیر وقفہ سے ہونے والی ان سنگین وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیں تاکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں