گوجر خان‘ معروف ٹرانسپورٹر مرزا سعید زوالفقار زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 10 مئی 2022 13:58

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2022ء) مخالفین کی فائرنگ سے دو دن قبل شدید زخمی ہونے والے معروف ٹرانسپورٹر مرزا سعید زوالفقار ولد مرزا زوالفقار علی زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے تفصیلات کے مطابق دو روز قبل خدمت مرکز گوجر خان کے قریب جنرل بس اڈہ پر ٹرانسپورٹر مرزا سعید کو مرزا عرفان نامی شخص اور دو نامعلوم افراد نے پسٹل سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا مرزا سعید کو تین گولیاں لگیں تھیں جس کی ایف آئی آر مرزا سعید زوالفقار کے بھائی مرزا حمید زوالفقار کی مدعیت میں پولیس تھانہ گوجر خان میں زیرِ دفعہ 324 کے تحت درج ہو گء تھی مرزا سعید کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی بینظیر ہسپتال ریفر کر دیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے انکی جان بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور دو دن زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد گزشتہ رات گئے خالق حقیقی سے جا ملے وجہ عناد مقدمہ بازی بتائی جارہی ہے -

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں