سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ،

مختلف شعبوں کا معائینہ کیا، ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی ہسپتال میں علاج معالجے بارے بریفنگ

پیر 16 اپریل 2018 21:02

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان ہسپتال پہنچ گئے، تمام شعبوں کا معائینہ کیا، ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے بریفنگ دی، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لئے 10 کاؤنٹر قائم کرنے اور کمپیوٹرائزڈ پرچی جاری کرنے کی ہدایت کی، پرائیوٹ کمپنی کے ڈائریکٹر عثمان کو روزانہ کی بنیاد پر ویسٹ اٹھانے کے احکامات صادر کیے، ہسپتال میں پہلے سے موجود ائرکنڈیشن کی تعداد بارے بھی معلومات حاصل کیں ہسپتال کا کچھ ایریا جو کہ خستہ حال ہونے کی وجہ سے بند ہے اس کی تعمیرو مرمت کرکے اسے فعال بنایا جائے گا پراجیکٹ افسران کو احکامات صادر کئے میل فی میل وارڈ ، لیبرروم لیبارٹری اور او پی ڈی کے حوالے سے سوالات کیے کارکردگی پر اظہار اطمینان کیاتفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام شعبہ جات کاجائزہ لیا اس موقع پر راشد ارشاد ڈائریکٹر ایچ آئی ایس ڈی یو،پراجیکٹ اپریشن منیجر عدیل امجد ان کے ہمراہ تھے جبکہ سرجن ڈاکٹر ضمیر بٹ ،سرجن ڈاکٹر سرمد کیانی، ڈاکٹر عمر چائلڈ سپیشلسٹ ،لیڈی ڈاکٹر صداقت آفتاب ،ڈاکٹر جعفر آئی سپیشلسٹ ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر ادریس اورڈاکٹر جمیل بھی موجود تھے سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ مریضوں کی کیو کیلئے دس کائونٹر قائم کئے جائیں تاکہ جدید کمپیوٹرائزڈنظام کے زریعے مریض جاری پرچی کے مطابق متعلقہ شعبہ کے ڈاکٹر کے پاس اپنا معائنہ کرا سکے گا اس ضمن میں انہوں نے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کو آبادی کے تناسب سے بجٹ میں مزید اضافہ جبکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالہ سے گزارشات پیش کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال اپ گریڈیشن کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہمارا مقصد عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں