میاں نوازشریف ہی پاکستان کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرنے کا ویژن رکھتے ہیں، شازیہ سلطانہ

پیر 16 اپریل 2018 21:02

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) محمد نوازشریف ہی پاکستان کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرنے کا ویژن رکھتے ہیں اور وہ پاکستان کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں جن کی سیاست کا مقصد صرف پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور دنیا میں پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری وومن ونگ شازیہ سلطانہ،سینئر رہنماشازیہ چوہدری، سٹی صدر بلقیس صنوبر ودیگر عہدیداران صغریٰ بی بی، عشرت الطاف، ریحانہ یاسمین، شگفتہ پروین، ارم صنوبر، حاجرہ یاسین نے محمد نوازشریف کے حق میں ریلی نکالنے کے بعد پوٹھوہارپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاعوام جانتے ہیں کہ کون پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہے اور کون سازشیں کرکے پاکستان میں امن اور ترقی کے سفر کو روکنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں