تحریک انصاف ملک سنوارنے نکلی ہے ،پوری قوم ہمارے ساتھ ہے،چوہدری جاویدکوثر

پیر 16 جولائی 2018 23:15

گوجرخان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف ملک سنوارنے نکلی ہے ،پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ،مثبت اورتعمیری سوچ کے ساتھ میدان سیاست میں اترے ہیں، ملک اور علاقہ کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، قائد عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف 25 جولائی کوکامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری جاویدکوثراور راجہ طارق کیانی نے سٹی صدر تحریک انصاف شہزادہ خان کی طرف سے ڈھوک وادی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرخان تحریک انصاف کا گڑھ ہے جہاں کی تینوں نشستوں پر بلے کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے، تبدیلی آچکی ہے اب ہم سب نے مل جل کر ترقی کی بنیاد رکھنی ہے جلسہ سے راجہ عبدالغفورکیانی ،چوہدری شوال، فرخ سیال ،راجہ فیصل کیانی،عظمت مغل، نوید جاوید نے بھی خطاب کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں