تحریک انصاف ملک سنوارنے نکلی ہے، پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ،چوہدری محمد عظیم

جمعہ 20 جولائی 2018 00:00

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصاف ملک سنوارنے نکلی ہے ،پوری قوم ہمارے ساتھ ہے ،مثبت اورتعمیری سوچ کے ساتھ میدان سیاست میں اترے ہیں، ملک اور علاقہ کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 58چوہدری محمد عظیم اور امیدوار پی پی 9چوہدری ساجد محمود نے بھنگالی گوجر میں چوہدری اکرام رضا پسوال کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

قائد عمران خان نے تحریک چلائی جو کہ عوامی انقلاب بن چکی جوکہ25 جولائی کوبرپا ہوگا ،تحریک انصاف کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔. انہوں نے کہا کہ گوجرخان تحریک انصاف کا گڑھ ہے جہاں کی تینوں نشستوں پر بلے کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے، تبدیلی آچکی ہے اب ہم سب نے مل جل کر ترقی کی بنیاد رکھنی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں