گوجر خان، دین کو تخت پر لانے کے لئے نکلے ہیں، سید عنایت الحق شاہ

پیر 23 جولائی 2018 23:53

گوجر خان۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) تحریک لبیک کے ڈویژنل امیر پیر سید عنایت الحق شاہ نے سکھو میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دین کو تخت پر لانے کے لئے نکلے ہیں 70سال تک ہم عملی سیاست سے باہر رہے ختم نبوت پر حملہ ہوا اس کے بعداسمبلیوں میں جانا مجبوری بن چکا تھا ہمارا مشن عزت رسول کا دفاع ہے حکمرانی کا کوئی شوق نہیں ملکی مسائل کا مکمل خاتمہ کریں گے علماء ذاتی نمود نمائش نہیں بلکہ ناموس رسالت کے لئے باہر نکلے ہیں بکنے اور جھکنے والے نہیں تحریک لبیک کے بے پناہ حمایت نے باطل کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کر دیا ہے تحریک لبیک کے جلسہ وتاجدار ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام سکھو میں علامہ نور آصف، علامہ امجد صدیقی، علامہ عبد الجبار نقشبندی، ڈاکٹر طاہر نیاز، محمد تنویر قادری، شجاعت عطاری، عمر سیٹھی،قاری زرباب،زبیر مسعود اورتنویر افسر کے زیر اہتمام کیا گیا تھا جس میں غازی ممتاز حسین قادری کے بھائی ملک دل پذیر اعوان ،تحریک کے امیدوار قومی اسمبلی حاجی رمضان، صوبائی اسمبلی کے امیدوار پیر دیوان شاہ بخاری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی رمضان اعوان نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے کہ رسول اللہ کے غلاموں کا انتخاب کرنا ہے تحریک لبیک کی کامیابی کے بعد اسمبلی میں رسول اللہ کے ترانے بجیں گے آقا کریمؐ کی عزت کے لئے نکلے ہیں ملکی مسائل دین کے تعلیمات کے مطابق ہی حل ہو سکتے ہیں یہود نصاریٰ کی غلامی میں نہیں بلکہ تاجدار مدینہ کی غلامی عزتوں سے سرفراز کرتی ہے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان کے ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جو علاقہ کے اطراف سے ہوتی ہوئی موہری کی جانب گامزن ہو گئی جہاں کرین کیلئے ایک عوامی میٹنگ ہوئی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں