گوجرخان کا کھویا ہوا مقام واپس آنے والا ہے،راجہ جاوید اشرف

پیر 23 جولائی 2018 23:53

گوجر خان۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ گوجرخان کا کھویا ہوا مقام واپس آنے والا ہے عوام اپنا فیصلہ راجہ پرویز اشرف کے حق میں سنائیں گے ترقیاتی کاموں کا سہرا راجہ پرویز اشرف کے سر ہے گوجرخان کے تمام مسائل سے بخوبی آگا ہ ہیں کامیابی کے دو ماہ بعد تعمیر و ترقی کا طوفان بپا کر دیں گے ہمارا تعمیر و ترقی اور مثبت سیاسی کا سفر رکنے والا نہیں نادار ، پاسپورٹ آفس، مندرہ چکوال سڑک، سوہاوہ چکوال سڑک، بجلی ، گیس اور پانی کے منصوبے ہم نے دیئے راجہ جاوید اشرف یوسی کرنب الیاس کے موضع للیال شریف میں نعمان اسلم کیانی، راجہ ادریس کیانی، گلبہار کیانی، وسیم عباس کیانی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبیدار آزاد کیانی، اسلم کیانی سمیت للیال کے متعدد دھڑوں نے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پرعابد کیانی پامال، راجہ ضمیر حسین منہاس سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں