عوام کی محرومیوں کے خاتمے اور عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز 26جولائی سے ہو گا ،راجہ پرویز اشرف

پیر 23 جولائی 2018 23:56

گوجر خان۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی محرومیوں کے خاتمے اور عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز 26جولائی سے ہو گا ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا اور جتنا ممکن ہو سکا حلقہ عوام کی بلا تفریق دل کھول کر خدمت کی ۔

(جاری ہے)

اب مجھے کسی عہدے کی تمنا نہیں رہی اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی اور حلقہ عوام کی دعائوں سے ارض پاکستان کے سب سے بڑے منصب تک رسائی ملی اب الیکشن فقط اس لیے لڑ رہا ہوں کہ اپنے حلقے میں رہ جانے والے ترقیاتی کاموں کو مکمل کر سکوں مسلم لیگ ن نے حلقہ عوام کے پانچ سال ضائع کیے جن کا ازالہ کرنا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ رو ز بشارت قریشی و درویش گروپ غوثیہ چوک نور دولال اور یونین کونسل کلیام اعوان میں الگ الگ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین بھی تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماوں ملک سہیل اعوان ، ملک امانت علی ، پرو فیسر تنویر اشرف ، پرویز اختر قریشی ، عامر شفیق قریشی ایڈوکیٹ ، قریشی معین شاہ ،بشارت قریشی گروپ ،الطاف قریشی و دیگر نے بھر پور شرکت کی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں