انسانیت کی معراج علم کی روشنی ہے، علم ہر مرد و زن کے لئے انتہائی ضروری ہے، وقار احمد قاضی

بدھ 1 اگست 2018 00:15

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) انسانیت کی معراج علم کی روشنی ہے ، علم ہر مرد و زن کے لئے انتہائی ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم وقاراحمد قاضی نے ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علم کے بغیر انسانیت کی تکمیل نا مکمل ہے ، علم ہر انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے ، اس وقت پاکستان میں لٹریسی ریٹ انتہائی کم ہے جس کے باعث ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کی بجائے بہت پیچھے ہے ، آج ہمیں دنیا کے پیچھے بھاگنا پڑھ رہا ہے جبکہ ہمارے مذہب کی بنیاد ہی علم پر رکھی گئی ہے لیکن ہم نے شارٹ کٹ کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے جس کی بناء پر ہم بجائے ترقی کے تنزلی کی طرف جار رہے ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی آئندہ آنے والی نسلوں پر توجہ دیں اور انہیں علم دوست بنانے کی کوشش کریں ، اس موقع پر سینئر صحافی الحاج محمد اخلاق ارشد، پیرزادہ سید تصور حسین شاہ ، عادل محمود چشتی ، رفعت محمود مرزا ، ڈاکٹر وقار بٹ ودیگر احباب بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں