فوڈ اتھارٹی کا سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، ٹھیکیدار کو 10 ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 2 اگست 2018 23:41

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) محکمہ فوڈ اتھارٹی نے سلاٹر ہائوس گوجرخان میں صفائی کے ناقص انتظامات اور جانوروں کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر ٹھیکیدار کو دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ بیمار اور لاغر جانورذبح کرنے پر گوشت تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ فوڈاتھارٹی نے اچانک سلاٹر ہائوس گوجرخان کا وزٹ کیا سلاٹر ہائوس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور جانوروں کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور ذبح کئے جانے والے جانوروں کی مکمل فٹنس نہ ہونے پر ٹھیکیدار قدیر کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ دوقصابوں کو بیمار جانور ذبح کرنے پر جانوروں کا گوشت تلف کر دیا۔

ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ سلاٹر ہائوس میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرے اور ذبح کئے جانے والے جانوروں کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونے کے بعد ذبح کیا جائے اور جانور ذبح کرتے وقت ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں