اہلیان گوجرخان نے جس طرح راجہ پرویز اشرف سے اپنی محبت کااظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی،راجہ جاویداشرف

جمعرات 2 اگست 2018 23:41

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) اہلیان گوجرخان نے جس انداز سے راجہ پرویز اشرف سے اپنی محبت کااظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے اسمبلی میں بھی اہل گوجرخان کے مشکور اور ممنون ہیں، گوجرخان کی محرومیوں کا مکمل خاتمہ ہوگا اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار راجہ پرویزاشرف کے برادر اصغراورپیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاویداشرف نے سنگر ہائوس میں مبارک باددینے کیلئے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجہ جاویداشرف نے کہا کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویز اشرف کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا اور بھاری لیڈ سے جتوا کر اسمبلی میں بھیجا جس کیلئے ہم اپنے ووٹرزسپورٹرز اور دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں