گوجرخان میں کرنٹ لگنے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین افرادجاں ہوگئے

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:39

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) گوجرخان کرنٹ لگنے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تین افرادجاں ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی علاقہ بھائی خان کا رہائشی عاقب ستارولد عبدالستار اپنے گھر میںبلب لگا رہا تھا کہ اچانک ننگی تار پر اس کا ہاتھ لگا،جس سے اسے شدید کرنٹ لگا جسے ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ، نوجوان کی اچانک موت سے خاندان اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی ۔

نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی۔ دوسرے واقعہ کونتریلہ میں پیش آیا جہاں چہارم کلاس کی طالبہ مہوش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ ہونے والی شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے بوکڑہ کا رہائشی 35سالہ وقار جاں بحق ہوگیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں