تھانہ مندرہ کی حدود میں ایک ہی رات میں 7دوکانوں کا صفایا

پیر 17 ستمبر 2018 23:48

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) تھانہ مندرہ کی حدود میں نئے ایس ایچ او ملک انوار الحق کو چوروں کی پہلی سلامی ایک ہی رات میں 7دوکانوں کا صفایاجبکہ دوسری واردات میں ایک شخص قتل جبکہ دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوںرات کو ساہنگ اڈے پر نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں 6دوکانوں کے تالے توڑ کر 2عدد لیپ ٹاپ ، 4عدد موبائل،نقدی 25000/=،موبائل کارڈ تقریباً20/25ہزار مالیت کے، پنشن بک ،موبائل کا سامان جسمیں چارجر ،ہینڈ فری وغیرہ ، جبکہ دوسری دوکان سے مبلغ 14,000/=روپے نقدی ،3عدد نئیQ موبائل فون ،استعمال شدہ سام سنگ J7 Pro،E95،2عدد ٹیب ، ایک عدد گفٹ پیک جسمیں سونے کی انگھوٹی مالیتی 28,000/=روپے ،نقدی 10ہزار روپے شامل تھے جبکہ دیگر دوکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء وغیرہ لے کر فرار ہو گئے زرائع کے مطابق اسی رات کو 6/7موٹر سائیکلوں پر 12/14افراد رات گئے ساہنگ سے سوگادت روڈ پر گئے جنھیں چند لوگوں نے دیکھا اور آواز دیکر پوچھا تو مذکورہ افراد نے کہا کہ ہم شکار کرنے کے لیے نکلے ہیں اور بعد میں انھوں نے دوکانوں کا صفایا کر کے شکار کیا اور ایک دوکان رکھ موڑ چکوال روڈ پر دوکان کے تالے توڑ کر فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقعے میں پرانی دشمنی کے شاخسانے میں خلیق احمدولد محمد مشتاق سکنہ ڈھوک فضل حسین داخلی بشندوٹ کارہائشی عمر 40/42سال 12بور کا فائر لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گیا جو مختلف مقدمات میں ملوث تھا جبکہ ایک راہ گیر صغیر احمد خان ولد خوشحال خان عمر 65/70سال کوپائوں کی ایڑی پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیاعوامی سماجی حلقوں نے مندرہ پولیس کے ناقص سیکورٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں