شہری آبادی کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، شاہد صراف

پیر 24 ستمبر 2018 23:49

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) شہری آبادی کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں صفائی ستھرائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے شکایات پر فوری ایکشن ہوتا ہے شہریوں کو درپیش مسائل کا مکمل خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج محمد شاہد صراف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے شہریوں سے جو وعدے کئے ان کو مرحلہ وار پورا کررہاہوں شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جاتا ہے جبکہ صفائی کے نظام کو بھی خاصا بہتر کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی خود کرتا ہوں اور شکایات پر فوری ایکشن بھی لیا جاتا ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گلی محلوں کے مسائل اور مشکلات کیلئے مجھ سے ہروقت رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ تمام مسائل اور مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا شاہد صراف نے مزید کہا کہ مجھ پر عوام نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے دیانتداری کے ساتھ نبھائوں گا اور اپنے شہر کو مثالی بنا کر دم لونگا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں