حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے ، چوہدری محمدعظیم

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:33

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف گوجرخا ن کے رہنماء چوہدری محمدعظیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے ،گزشتہ ادوار میں حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث ملک انتہائی مشکل حالات میں ہے ، مگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بہت جلد عوام کو ملک میں واضح اورخوشگوار تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کو سستے گھر اور روزگار کی فراہمی کیلئے جامع پلان ترتیب دے رہی ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گاجو لوگ آج تحریک انصاف پر تنقید کر رہے ہیں ملک ان ہی کی لوٹ ماراور غلط پالیسیوں کی بدولت بحرانوں کا شکار ہوا ہے جس کا ازالہ تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے تحریک انصاف کی پالیسیاں مکمل ہونے پرسیاسی مخالفین کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں