واپڈا سب ڈویژن بیول نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:33

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) واپڈا سب ڈویژن بیول کے اعلامیہ کے مطابق بوجہ ضروری مرمت بابا شہید فیڈرسے بجلی کی سپلائی مورخہ 10اکتوبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی جبکہ چھپر شریف سے بجلی کی سپلائی 15اور16 اکتوبر کو صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک معطل رہے گی صارفین نوٹ فرما لیں تا کہ زحمت سے بچا جاسکے بابا شہید فیڈر میں دریالہ سیگن ،میراشمس، چکڑالی ، سوئیں چیمیاں، بیول اور ٹکال کے علاقے شامل ہیں جبکہ چھپر شریف فیڈر سے مل اعوان سموٹ، کاہلیاں، گولین، کھوئی لس اور پکاکھوہ کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں