گوجرخان مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی ،,موہری میں 296کنال اراضی قابضین سے واگزار کرا لی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 22:02

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) گوجرخان مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی موہری میں 296کنال زمین جبکہ سنگنی میں 9کنال زمین قابضین سے واگزار کرا لی نائب تحصیلدار ملک عامر شہزاد کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم ایڈمنسٹریٹر اوقاف زاہد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موضع سنگنی میں 9کنا ل اور موہری میں 294کنال اراضی قابضین سے واگزار کرا لی اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کی نگرانی کی اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں