خسرہ سے بچائو مہم 15اکتوبر سے شروع ہورہی ہے

محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر چھ ماہ سے سات سال عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائیں گی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 22:02

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) خسرہ سے بچائو کی مہم کا آغاز 15اکتوبر سے ہورہا ہے۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ٹیمیں گھر گھر جا کر چھ ماہ سے سات سال عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائیں گی ۔ یہ ٹیمیں سکولوں میں بھی آئیں گی ان خیالات کا اظہاربیسک ہیلتھ یونٹ بھڈانہ میں تعینات ڈاکٹر جویریہ طارق نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں طلباسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خسرہ کی بیماری سے قوت سماعت اور بصارت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے اس بیماری کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ تمام شہریوں کو چاہیے کہ اس مہم کو کامیاب بنائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ہاتھ بٹاتے ہوئے چھ ماہ سے سات سال عمر کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔سکول وزٹ کے دوران محمد یاسر اور انکی ٹیم کے دیگر افراد بھی ڈاکٹر جویریہ کے ہمراہ تھے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں