گوجرخان، این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی کا جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:25

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) گوجرخان میں این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی نے جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی گرینڈ آپریشن کیا جس میں ہوٹلوںکے چھپراور پختہ تعمیرات کرین کے ذریعے اکھاڑ دی گئیں، متعدد تجاوزات کے مرتکب افراد کو نوٹس جاری کئے گئے تھے جس پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ،این ایچ اے کے ڈائریکٹر راجہ عبید اور دیگر افسران اور میونسپل کمیٹی انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین ،ملک فیض ،خواجہ بلال سلیم ودیگر نے جی ٹی روڈ اور شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ،جی ٹی روڈ پر واقع ہوٹلوں وغیرہ پر بنائے گئے پارکنگ شیڈ ،کیبن کرین کے زریعے اکھاڑ دیئے گئے جبکہ پختہ تعمیرات بھی توڑ دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنرمرضیہ سلیم نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمہ کیلئے بلا تفریق کاروائی کی جارہی ہے، اس ضمن میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں