گوجرخان، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ کی زیر صدارت مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس

بدھ 14 نومبر 2018 23:16

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گوجرخان اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ کی زیر صدارت مرکزی میلاد کمیٹی ،دعوت اسلامی ،سرکاری محکموں کے افسران اور ذیلی میلاد کمیٹیوں کا نمائندہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ایس پی عمر عباس ،ایس ڈی او واپڈا ،انچارج وارڈن ،ریسکیو1122ودیگر سرکاری محکموں کے سربراہان ،مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ صبور کیانی ،سید سعید احمد شاہ گیلانی ،نوید طاہر ،راجہ واجد چوہان ،نصیر چشتی ،مرزا تیمور وارثی ،علامہ شکیل عطاری ،،عمر کیانی ،قاری ابرار ،قاری طیب ،میلاد کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عید میلاد النبی کے جلوس ،سکیورٹی انتظامات ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی، صفائی ستھرائی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی میونسپل کمیٹی گوجرخان کی ذمہ داری ہوگی جس میں انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون کرے گی اے ایس پی عمرعباس نے کہا کہ پولیس جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی ،وارڈن اہلکار ٹریفک کے نظام کو فعال رکھیں گے ریسکیو1122کا عملہ بھی جلوسوں کے ہمراہ رہے گا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ12ربیع الاول کے دن اور رات کو مین بازار ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا اور جلوس جی ٹی روڈ کی بجائے سروس روڈ سے گزریں گے ،میلاد کمیٹیوں کے نمائندگان نے جلوسوں کے حوالہ سے آگاہ کیا مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ صبور کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو تمام شیڈول سے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ نے حسب سابق تمام پروگرام کیلئے انتظامی اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں