ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں سواروں کے خلاف کارروائی،175موٹر سائیکلوں کے چالان

بدھ 14 نومبر 2018 23:16

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گوجرخان ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں سواروں کے خلاف کارروائی ،175موٹر سائیکلوں کے چالان ،ہیلمٹ پہننے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن نے ٹریفک وارڈن گوجرخان انچارج انسپکٹر سعید رسول اور ڈیوٹی افسر اختر اور بیٹ انچارج حاجی سلیم اور مرزا جواد کے ہمراہ ہائیکورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 175 موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران ڈی ایس پی جنید محسن نے سی ٹی او محمد بن اشرف کی ہدایت پر موٹرسائیکل سواروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ آپ کی زندگی کا محافظ ہے اس کے پہننے سے آپ محفوظ سفر کرسکتے ہیں.

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں