تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 23:16

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گوجرخان ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا ،لوگوں کو آگاہی دی گئی جبکہ اس مہم میں ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،ذیابیطس کے مریضوں کیلئے منعقد کی جانیوالی تقریب میں لیکچر دیئے گئے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے واک ،غذا کی اہمیت بارے بینرز بھی لگائے گئے تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی زیرنگرانی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرڈاکٹر طاہر خان ،ڈاکٹر محمد اشفاق (انچارج این سی سی کلینک) ، ڈاکٹر محمد حماد (ایم او) ڈاکٹر مصباح مستقیم (ڈبلیو ایم او) نے اس بیماری کے سبب، پہیچیدگیوں اور علاج بارے لیکچر دیاتقریب کے اختتام پرایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے اس دن کی اہمیت کے بارے خطاب کیا انہوں نے مریضوں کو بہترین خدمات دینے والے ڈاکٹروں اور عملہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں