جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے میٹنگ

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:47

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) چیف جسٹس جسٹس انوارالحق ملک کی ہدایات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے میٹنگ زیر صدارت ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان طارق خورشید خواجہ منعقد ہوئی، میٹنگ میںسول جج غلام محمد سرفراز، صدر با ر ایسوسی ایشن گوجرخان اورنگزیب انور مغل ، جوائنٹ سیکرٹری بار ملک نثار اعون ، ایگزیکٹو ممبر ملک آصف اکرام ، سابق صدر بار مرزا عمر اسدا للہ شامل تھے اس میٹنگ میں جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کے حوالے سے تجاویز و آراء پر غور کیا گیا تاکہ جلد از جلد جوڈیشل کمپلیکس گوجرخان کا قیام عمل میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں