گوجرخان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری، پولیس نے شراب اور چرس کی بھاری مقدار برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کرلئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:16

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) اے ایس پی گوجرخان شہزادہ عمرعباس کی ہدایت پر سرکل گوجرخان میں سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری، پولیس نے شراب اور چرس کی بھاری مقدار برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے اور ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک رفاقت کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون دوران گشت پولیس کو اطلاع ملی کہ ریلوے پھاٹک کے قریب وقاص نامی شخص شاپر بیگ میں شراب کی بوتلیں ڈال کر مخصوص گاہک کے انتظا رمیں کھڑا ہے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو کر لیا اور اس سے 20کپی شراب برآمد کر لی وقاص نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ رضوان بھی شراب فروخت کرتاہے جس پرپولیس نے فوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور وارڈ نمبر5میں ریڈ کیا تو رضوان موقع سے فرار ہوگیا اس کے قبضے سے 300کپی شراب برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ادھرایس ایچ او مندرہ کی ہدایت پر سب انسپکٹر ظہور احمد نے ایک منشیات فروش عباس کو گرفتار کیا تو اس سے سواکلو چرس برآمد ہوئی اس کیخلاف 9/cکے تحت مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں