ملک تعمیر وترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہو رہا ہے، عظمت مغل

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:48

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) تحریک انصاف گوجرخان کے انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل ، امین ڈاراورراجہ مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ ملک کی باگ دوڑ عمران خان جیسے ایماندار اور اہل رہنما کے ہاتھ میں آچکی ہے اور ملک تعمیر وترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان پاکستان کی آئندہ نسلوں کا مستقبل سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں عمران خان کو پاکستان کی باشعور عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے کرپشن کے مرتکب بڑے کرداروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں عمران خان ملکی دولت کولوٹنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا کربیرون ممالک میں پڑی پاکستان کی دولت کو ضرور واپس لائیں گے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں