گوجرخان، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ، روڈ سیفٹی کے حوالہ سے ڈرائیوروں میں پمفلٹ تقسیم

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:48

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن انچارج محمد قاسم نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور روڈ سیفٹی کے حوالہ سے مندرہ چکول روڈ پر ڈرائیوروں میں پمفلٹ تقسیم کئے، جس پر درج تھا کہ سیٹ بیلٹ باندھیں اوربغیر لائسنس کے گاڑی نہ چلائیں موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

سی این جی سلنڈر کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے اور دھند میں گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ ڈی ایس پی جنید محسن نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں