راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ نے جیت لیا

جمعرات 10 جنوری 2019 22:38

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ راولپنڈی اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جہلم کے مابین کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ نے دو کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا ، گورنمنٹ ہائیرسکول کونتریلہ کی طرف سے ٹیم کیپٹن احتشام اصغر نے ہیٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا عبدالاحد نے دو گول اور ملن عباس اور محمد فہد نے ایک ایک گول سکور کیا ، محمد اخلاق گول کیپر نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی طارق افضل کالس سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات میں علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ہیڈ ماسٹر صاحبان ، اساتذہ نے خصوصی شرکت کی۔ راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن میڈم ثوبیہ سلطانہ اور راجہ عثمان شہزاد نے بھی شرکت کی ۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کونتریلہ کی شاندار کامیابی پر شیخ علی عابد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور شجاع اقبال راجہ ، عاطف شمشیر علی ، محمد یٰسین ، احسان الحق بابر ، شاہ زیب بٹ ، غلام عباس گوگا ، اورنگزیب اور غلام مصطفی نے محمد منیر اختر کوچ کونتریلہ ٹیم اور چوہدری مختار احمد سینئر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں