گوجرخان، فاضل شائق کے غیر منقوط اور منفرد شعری مجموعے اسرار السکوک کی تقریب رونمائی

جمعرات 10 جنوری 2019 22:49

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) خطہ پوٹھوہار کے معروف شاعر پوٹھوہاری ادبی فورم کے ممبر مجلس عاملہ استاذ الشعراء فاضل شائق کے غیر منقوط اور منفرد شعری مجموعے اسرار السکوک کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت معروف شاعر اور ماہر تعلیم ثاقب امام رضوی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض راجہ محمد الیاس نے انجام دیئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی سیدفدا حسین شاہ تھے۔ پروقار تقریب میں حاجی شوکت علی آف بیول کے زیر انتظام منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں قمر افضال اعوان اشفاق بادل سائیں تجمل ندیم خان الیاس خان ندیم صفدر عظیم سلم ناصر کیانی خالد حسین خالد اور عفان عاقب سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔قاری جمیل احمد رضوی نے کتاب کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ثاقب امام رضوی نے سیف الملوک کے اوزان پر لکھی پہلی غیر منقوط مثنوی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاضل شائق پوٹھوہاری اور پنجابی ادب میں ایک قدرآور نام ہے جس نے اپنی ساری زندگی ادب کیلئے وقف کر دی فاضل شائق کی یہ معرکتہ الاراء کتاب اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو اپنے مخصوس اسالیب کے حوالے سے تاریخ میں ایک منفرد مقام متعین کریگی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں