کسی بھی انسان اور مسلمان کو تکلیف دینا انتہائی ناپسندیدہ کام ہے ،خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری

جمعہ 11 جنوری 2019 21:56

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) متحدہ علماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر ،دربارِ عالیہ گنگانوالہ شریف کے خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام سختی،ظلم ،یا شدت پسندی کا دین نہیں ہے یہ عفودرگزر اور تحمل کا پیامبر ہے جیسا کہ بزرگان دین نے اپنی زندگی تحمل اور برداشت سکھانے میں صرف کردی اور ان میں ہر ایک اپنے وقت کامحبت اور تحمل کا امام تھا۔

فخرِ کائناتؐ محبت اور الفت کا نمونہ ہیں ۔

(جاری ہے)

حضور اکرم ؐ نے غیر مسلموں کوبھی بُرا کہنے سے روکا ہے ۔قرآن پاک بڑی شدت سے عفو درگزر اور تحمل پر زور دیتا ہے اللہ پاک نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اللہ پاک ان کو پسند کرتا ہے جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کو معاف کر دیتے ہیں، کسی بھی انسان اور مسلمان کو تکلیف دینا انتہائی ناپسندیدہ کام ہے اگر نادانی میں ایسا ہو جائے تو اللہ اور اس مظلوم سے معافی کا طلب گار ہونا چاہئیے کیونکہ مسلمانوں کو آپس میں ایک جسم کی مانند قراد دیا گیا ہے مسلمان تو محبت و شفقت کا پیکر ہوتا ہے جو کسی بھی قسم کی نفرت انگیز اور دہشت گردی کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں