گوجرخان کوصاف ستھرااور خوبصور ت بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر قدم اٹھانا ہوگا ،اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:35

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) شہر کو صاف ستھرااور خوبصور ت بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر قدم اٹھانا ہوگا گرین ٹیم گوجرخان کے نوجوانوں نے اس ضمن میں پہل کر دی ہے ان کا جذبہ اورٹیم سپرٹ قابل تحسین ہے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے والی تنظیم کو ہرلحاظ سے سپورٹ کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام مصطفیٰ نے گرین ٹیم کے ساتھ شہر کی خوبصورتی کیلئے پلان ترتیب دینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کی طرف سے چاند مبین جبکہ گرین ٹیم سے ملک طیب نوید طاہر چوہدری اویس ہارون خرم جاوید اور کاشف نوشاہی شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ گوجرخان کے نوجوانوں کی طرف سے اپنے شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم قابل تعریف ہے مرکزی انجمن تاجران اور دیگر شہری تنظیموں کو اعتماد میں لے کر اس مہم میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر عملی کام شروع کیا جائے گا گرین بیلٹ جی ٹی روڈ کنارے پارکوں کی بحالی اورپودے لگانے کے ساتھ متعدد منصوبے ہیں اس موقع پر انہوں نے گرین ٹیم کو انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ گرین ٹیم کی طرف سے ریلوے روڈ چوک میں بنائے گئے چھوٹے پارک میں دو ماہ گزارنے کے باوجود پانی اور لائٹس کا کنکشن نہ ہونے پر بھی برہمی کااظہار کرتے ہوئے یہ مسئلہ فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں