گوجرخان ریلوے سٹیشن پرٹرینوں کے سٹاپکا مطالبہ

منگل 15 جنوری 2019 22:58

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) گوجرخان کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان ریلوے سٹیشن پر سبک رفتار 102ڈائون سبک رفتار 104ڈائون سبک خرام 103اپ ،39اپ جعفرایکسپریس 40ڈائون جعفر ایکسپریس ٹرینوں کے سٹاپ دیئے جائیں اور بکنگ کوٹہ بھی مقرر کیا جائے تاکہ گوجرخان کے عوام کو بھی ٹرین کے معیاری سفر کی سہولیات میسر ہوں۔

(جاری ہے)

گوجرخان کی اکثریت کاروباری طبقہ ملازمت پیشہ افراد کو دوسرے شہروں میں جانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں خوار ہونا پڑتا ہے اگر ان ٹرینوں کے سٹاپ ریلوے اسٹیشن گوجرخان میں کر دیئے جائیں تو اہل گوجرخان کو ریلوے سفر کی معیاری سہولیات بھی میسر ہو سکیں گی اور ریلوے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اوربکنگ نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں