ْگوجرخان، جینٹری کالج ایکسپو پروگرام کے تحت ملی نغموں ،تقریر ،نعت ،کوئز ودیگر مقابلہ جات

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) جینٹری کالج ایکسپو پروگرام کے تحت تحصیل سطح پر ملی نغموں ،تقریر ،نعت ،کوئز ودیگر مقابلہ جات ہوئے ،ملی نغموں کے مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیات سر روڈ کی وانیہ اول،فوجی فاونڈیشن سٹی کیمپس کی ثبات فضا دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنڈا کی عظمی گل نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلہ میں فوجی فاونڈیشن سکول مندرہ کی مقدس فاطمہ اول،فوجی فاونڈیشن نگائل کیمپس کی نور الہدی دوم اور لٹل سٹار سکول جنڈ نجار کی آمنہ نصیر سوم رہیں۔ نعتیہ مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کی اریبہ ساجد اول،گورنمنٹ ایم سی گرلز حیات سر روڈ کی ثنا حسن دوم اور دی ایجوکیٹر سکول کی ام ایمن نے سوم پوزیشن حاصل کی کوئز مقابلہ میں الائیڈ سکول کی ارمش ملک اول،گورنمنٹ ایم سی گرلز حیات سر روڈ کی اقرا آصف دوم اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ نجار کی ظل ہما نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں