گوجرخان،ادھورے منصوبوں اور کمیشن مافیا کیخلاف نیب احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:32

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) بلدیہ گوجرخان کی نااہل قیادت کی غلط حکمت عملی کے باعث سارا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے، کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، ادھورے منصوبوں اور کمیشن مافیا کیخلاف نیب احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے خواجہ جہانگیر کا تحریری بیان میں اظہار خیال ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیہ گوجرخان کی قیادت نے بلندو بانگ دعوئوں کے برعکس عملی طور پر شہر کا ستیا ناس کرکے رکھ دیا ہے، پارکوں کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سمیت کوئی بھی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا، ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ کر غائب ہوگئے ہیں ،مین بازار میں سیوریج کا نظام بغیر پلاننگ کے تحت شہریوں اور تاجروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے۔

خواجہ جہانگیر نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ کی اس ضمن میں خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ دوسری طرف شہرمیں صفائی کی ذمہ دار ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے رہی سہی کسر نکال رکھی ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ،منتخب عوامی نمائندوں کی مسائل کے حل سے لاتعلقی سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں انہوں نے بلدیہ گوجرخان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں