گوجرخان،دین اسلام مکمل اور جامع نظام زندگی مہیا کرتا ہی, مبلغ فیصل رضا عطاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) اللہ کی رحمت سے مایوسی گناہ ہے، ہر عاشق رسول پر ہر لمحہ اللہ کی رحمتیں برستی ہیں، ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی کے مبلغ فیصل رضا عطاری نے سکھو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں ہر لمحہ ہونے والے خود کشی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اپنے ہاتھوں خود کو قتل کرنا اللہ کو سخت نا پسند اور جہنم میں لے جانے والا عمل ہے انسانی زندگی میں خوشیوں کی برساتیں اور غموں کی آندھیاں بھی چلتی رہتی ہیں مشکل وقت میں صبر اور اچھے لمحات میں شکر کرنے والے اللہ کو محبوب ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ کہ آخر کیا وجہ ہے کہ دنیا میں ہر چالیس سیکنڈ بعد خودکشی کے واقعہ کی رپورٹس آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام مکمل اور جامع نظام زندگی مہیا کرتا ہے، فکر معاش، گھریلو رنجشوں اور مایوسیوں میں گھرے ہوئے افراد کو دین فطرت کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرنا ہو گی، ہر پریشان حال اسلامی بھائی کو اس کے حال پر چھوڑنے کے بجائے اس کے ساتھ محبت سے پیش آیا جائے، گزشتہ چند برسوں میں وطن عزیز پاکستان میں بھی خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو تا جا رہا ہے، زندگی اللہ رب العزت کی انمول نعمت ہے اس کی قدر کرنا ہو گی، مایوسی کو خیر آباد کہہ کر اللہ کی رحمت پر یقین کامل رکھا جائے، ہر انسان ہمہ وقت انگنت رحمتوں کی لپیٹ میں ہے حدیث پاک کے مطابق دنیا مومن کے لئے قید خانہ اورکافر کے لئے جنت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں