گیس لیکج سے دھماکہ، تین افراد جھلس گئے

منگل 29 جنوری 2019 23:32

گوجرخان ۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) صندل روڈ کے رہائشی محمد خیام ملک کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ کے باعث ایک چولہا مکمل بند نہ ہو سکا جس کے باعث گیس پریشر بحال ہونے پر کمرے میں گیس بھر گئی، رات قریباً ایک بجے اٹھ کر لائٹ جلائی تو زوردار دھماکہ سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر وہ، اس کی بیوی اور عمران حسن زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاقہ کے لوگوں نے پہنچ کر آگ بجھائی زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ محمدخیام رکشہ چلا کر اور محنت مزدوری کر کے گزربسر کررہا ہے تمام سامان جلنے اور اہل خانہ کے زخمی ہونے پر اس نے حکومت اور صاحب ثروت افراد سے مدد کی اپیل کی ہے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں