گوجرخان،چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے، عوامی حلقے

بدھ 17 اپریل 2019 23:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) گوجرخان شہر میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،چند روز سے موٹر سائیکل ڈکیت گینگ شہر میںپوری طرح متحرک ہے ،متعد وارداتیں ہونے کے باوجود پولیس نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ،شہری عدم تحفظ کا شکار ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا مطالبہ سابق کونسلر چوہدری یونس جونی ،اشتیاق وراثی،سابق امیدوار برائے کونسلر راجہ ضیاء الحق نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی وارداتیں پولیس تھانہ گوجرخان کو ڈکیتوں کا کھلا چیلنج ہے ،چند روز قبل سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری میں بھی شہریوں نے موٹر سائیکل چوری اورچوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی شکایت کی تھی لیکن سد باب ہونے کی بجائے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ،گوجرخان پولیس کی کارکردگی اس حوالہ سے مایو س کن ہے ،شہری سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں