گوجرخان، درس نظامی کے میٹرک سے بی اے تک کے جاری امتحانات تکمیل پاگئے

بدھ 17 اپریل 2019 23:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء)تنظیم المدارس کے تحت درس نظامی کے میٹرک سے بی اے تک کے امتحانات کیلئے جامعہ امام احمد رضا خان بریلوی رحمة اللہ تعالی علیہ سیرانی مسجد ہاؤسنگ سکیم نمبر1 میں جاری امتحانات تکمیل پاگئے، مرکز اہلسنت جامع مسجد سیرانی کے خطیب وامام مفتی مختار علی رضوی کی زیر نگرانی تحصیل بھر کے کئی جامعات سے آنے والے طلبہ اورامتحانی عملہ کوہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی تھی جسے امتحانی عملہ، دوسرے جامعات کے اساتذہ کرام، طلبہ کے ساتھ آنیوالے لواحقین نے بے حد سراہا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں