گوجرخان، حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی وداخلی تمام اختلافات پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے، خالدمبین

منگل 6 اگست 2019 23:56

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) خالدمبین رہنماء جے یو آئی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت، جس نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنی انتہاپسندانہ سوچ کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا تھا، نے اب مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرکے اسکے دوحصے کرکے اسے براہ راست انڈیا کا حصہ بنانے کیلئے آئین میں بنیادی ترمیم کو ختم کر دیا ہے، یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو کسی طور قبول نہیں، انکی پرامن جدوجہد کو دبانے کیلئے انڈیا حکومت نے مزید فوج مقبوضہ کشمیرمیں بھیج کر ظلم وتشدد کے ایک نئے سلسلہ کا آغاز کیاہے، ساتھ ہی آزادکشمیر کے سرحدی علاقوں پر بلاجواز اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کر کے جنگی ماحول پیدا کیا تاکہ کشمیرکے مسئلہ سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے ، حالات کا تقاضا ہے کہ اپنے سیاسی وداخلی تمام اختلافات پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ افواج پاکستان کے حوصلے بلند ہوں ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں