گوجرخان، ڈھوک میرہ بخش منجوٹھہ میں اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی تعمیر مکمل

منگل 6 اگست 2019 23:56

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء)اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی تعمیر مکمل ،بیول کے نواحی علاقہ ڈھوک میرہ بخش منجوٹھہ میں تقریباً بیس لاکھ روپے کی لاگت سے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ مکمل ہو گئی جس میں مرکزی کردار محمد گلستان ،بشارت حسین اور محمد شبیر کا ہے، جن کی کوششوں سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا جس پر علاقے کی عوام نے ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں