ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 11 نومبر 2019 21:59

گوجرخان۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حرا رضوان، چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر محمد عامر، ڈاکٹر غلام عباس ڈی ایم ایس، انجینئر سعد رضا ، چوہدری محمد عظیم،ثاقب علی بیگ، راجہ عبدالغفورکیانی،راجہ جلیل کیانی نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پولیو مہم کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حرا رضوان چوہدری جاوید کوثرایم پی اے، چوہدری محمدعظیم نے کیا ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر محمد عامر نے پولیو کے مرض اور اہداف کے حوالے سے حاضرین سے خطاب اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بچوں کو قطرے پلائے جائیں اور گھروں میں جانے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں