ؑگوجر خان، جشن ِمیلاد مصطفیﷺکے موقع انتہائی شان و شوکت کے ساتھ جلوس وریلیوں کا اہتمام

منگل 12 نومبر 2019 00:06

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) جشن ِمیلاد مصطفیﷺکے موقع پر علاقہ بھر میں انتہائی شان و شوکت کے ساتھ جلوس وریلیوں کا اہتمام کیا گیا، مرکزی جامع مسجدکے خطیب علامہ محمود الحسن چوہان ،امیر سنی تحریک علامہ مختار علی رضوی ،پیر الحاج سعید احمد شاہ ،پیرمحمد الیاس سیفی ،سابق ٹائون ناظم چوہدری محمد عظیم ،ثاقب بیگ ایڈووکیٹ ،عبدالغفور کیانی ،چاند مبین مرکزی میلاد کمیٹی کے عہدیداران حاجی شیخ محمد صدیق ،راجہ عبدا لصبور کیانی، چودھری گل محمد صراف اور دیگر مذہبی وتاجرشخصیات کے ساتھ مرکزی جلوس کاافتتاح کیا ، جلوس سروس روڈ، جی ٹی روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا نماز ظہر کے وقت مرکزی جامع مسجد جی ٹی روڈ پراختتام پذیر ہوا،علاقہ کا سب سے بڑا اور منظم ترین جلوس نماز ظہر کے فوری بعد دعوت اسلامی کے زیرانتظام مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوا جو سروس روڈبڑکی ،جی ٹی روڈ ، حیات روڈ ،بیرون لنڈا بازار سے ہوتا ہوامرکزی مسجد میں میں نماز مغرب کے وقت تکمیل پا گیا اور شرکاء نے دوران جلوس نماز عصر آخر میں نماز مغرب بھی باجماعت ادا کی ،للیانی راجگان میں شاندار سالانہ جلسہ میلاد منعقد ہوا،صاحبزادہ عتیق چشتی کی زیر قیادت حیاتسر روڈ اور نگائل سے نگائل گروپ کے زیراہتمام بھی جلوس نکالے گئے،میلاد کمیٹیوں کے زیرانتظام اور جلوسوں کے اختتام پرجابجا انواع و اقسام کے کھانے ،مشروبات وغیرہ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا، اس بار بھی حسب سابق بارہویں کی شب پیرصاحب نیریاں شریف پیرعمادالدین نقشبندی نے لنڈا بازار میں سالانہ اجتماع سے خطاب کیا جبکہ پیر صاحب بھنگالی شریف پیر جابر علی شاہ ہمدانی نے قصائی گلی سبزی منڈی سٹیج کا افتتاح کیا ،آ ن لائن کے مطابق اس سال میلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ، پولیس ٹریفک پولیس ،بلدیہ اور صفائی کمپنی آرڈبلیو ایم سی کی جانب سے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے تھے ،جلوس کے راستہ سے تجاوزات ہٹانے ،صفائی ستھرائی ،ٹریفک کا نظام سدھارنے پر ذرا بھر توجہ نہ دی گئی بلکہ سروس روڈ پرگاڑیاںبار بار جلوس کا نظم و ضبط خراب کرتی ہی رہیں اسی طرح دوران جلوس سینٹری ورکرز صفائیوں میں مصروف تھے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں